وزیراعلی پنجاب نےصوبہ بھر میں اسٹروک سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،فالج مینجمنٹ پروگرام سے پنجاب کے کسی بھی ضلع میں فالج اٹیک کا بر وقت علاج ممکن ہوگا۔
پنجاب کے تمام ضلعی اسپتالوں میں فالج کے علاج کے لئے مرحلہ وار اسٹروک سنٹر بنیں گے،پہلے تیس پھر پندرہ اور آخر میں چوبیس ضلعی اسپتالوں میں اسٹروک سینٹرز قائم ہوں گے۔ ہرڈسٹرکٹ میں ماہر نیورا لوجسٹ اور پیڈز نیورا لوجسٹ تعینات ہوں گے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرپنجاب کے ہر اسپتال میں سی ٹی اسکین مشین فنکشنل ہونی چاہیے،زندگیاں بچانے کے لئےعارضی طور پر کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں بھی اسٹروک مینجمنٹ پروگرام کی سہولت میسر ہو گی،فزیشن کوبھی”ٹی پی اے“اور”ٹی این کے“انجکشن لگانے اور اسٹروک مینجمنٹ ٹریننگ دی جائے گی، فروری کے وسط تک انجکشن اور ٹریٹمنٹ ٹریننگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے”ٹی پی اے“انجکشن خریدنےکی منظوری بھی دیدی،فالج کا اٹیک ہونے پر چار گھنٹے میں اسپتال پہنچنے پر عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نےکہاکہ ہرضلع میں سٹروک سنٹربنا رہے ہیں،بتدریج تحصیلوں تک اسٹروک سنٹرکا دائرہ کاربڑھائیں گے،چاہتی ہوں کسی مریض کو ایمرجنسی کی صورت میں دور دراز شہر نہ جانا پڑے،ہرمریض کو ایمرجنسی علاج کی سہولت قریب ترین اسپتال میں میسر ہونا میرا ویژن ہے۔






















