لاہور کی نجی یونیورسٹی میں خودکشی کرنیوالی طالبہ کی حالت تشویشناک ہے۔
لاہورکی نجی یونیورسٹی میں خودکشی کرنیوالی طالبہ سے متعلق جنرل اسپتال میں طالبہ کاعلاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا۔
میڈیکل بورڈ کےمطابق طالبہ کی حالت تشویشناک ہےلیکن دماغی حالت میں بہتری آئی ہے۔پھیپھڑوں کی حالت بھی تسلی بخش ہے،مریضہ تاحال وینٹی لیٹرپر ہے،سانس کی مشین روزانہ آزمائشی طور پر ہٹائی جارہی ہے،مریضہ کی حالت بہترہونے پر مزید علاج کے اقدامات کیے جائیں گے۔






















