وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی اسٹریٹ موؤمنٹ ناکام ہوگی جس کے بعد مذاکرات کا آپشن بھی نہیں بچے گا۔
فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے۔ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کو اسی لئے مذاکرات کی دعوت دی مگر مذاکرات کی بجائے سٹریٹ موومنٹ پر جانا چاہتے ہیں۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو فروغ دیا، میرے اوپر وہ مقدمہ بنایا گیا جس کی سزا عمر قید ہے۔ انکی اسٹریٹ موومنٹ ناکام ہوگی جس کے بعد مذاکرات کا آپشن بھی نہیں بچے گا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ عوام کے جوجائز کام ہیں وہ کرواتے رہیں گے، عوام کو صحت کی سہولیات کےلئے بنیادی مراکز صحت بنوارہے ہیں، جہاں جہاں سرکاری زمین ہے وہاں سرکاری کام شروع کروادئیے ہیں۔ عوامی خدمت ہماری پارٹی کا منشور ہے۔



















