میئر نیو یارک ظہران ممدانی نے وینزویلا پر امریکی حملے کی مخالفت کردی۔
میئر نیویارک نے صدرٹرمپ کو فون کرکے تحفظات سے آگاہ کردیا۔ کہا کسی خود مختار ملک پر حملہ جنگی اقدام ہے جس سے نیویارک کے شہری بھی متاثر ہوں گے ۔
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز بھی صدر ٹرمپ پر برس پڑے ۔ کہا وینزویلا پر حملے کیلئے صدر ٹرمپ کا جواز وہی ہے جو پیوٹن یوکرین پر حملے کے دفاع میں پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس سمیت مختلف علاقوں میں حملے کیے، جن کے بعد صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر امریکا منتقل کر دیا گیا۔
وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے عدالتی حکم کے تحت عارضی طور پر صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔





















