بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے کھجوری سے 4 افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ 4 میں سے 3 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔
لیویز حکام کے مطابق کھجوری کے پہاڑی علاقے سے لاشیں ملنے کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل، ایس ایچ او مرغہ کبزئی اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل کنگری منتقل کردیا گیا ہے۔
مقتولین میں جعفر ولد عبدالعزیز، ثناء اللہ ولد علی محمد اور شیر محمد ولد خیر محمد شامل ہیں، جو کلی سفر دکی کے رہائشی تھے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر کے احکامات پر مزید کارروائی کے لیے لاشیں ژوب روانہ کردی گئی۔



















