کراچی میں مائی کلاچی روڈ کےمین ہول سے 4 لاشیں ملنے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ہوگئی۔
مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے چار لاشیں ملنے کا معمہ حل ہوگیا، خاتون انیلہ اور تین بچوں کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم مسرورحسین نے تفتیش کے دوران چاروں افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔
مقتولین کی شناخت انیلہ، عشرت زہرہ، کونین اور حسنین علی کے ناموں سے ہوئی ۔ مقتولہ انیلہ کے بھائی کاکہنا ہے انیلہ اور اُس کے تین بچے کھارادر میں رہتے تھے، چاروں نیوایئر نائٹ سے غائب تھے۔ بہن کو ایک سال پہلے طلاق ہوگئی تھی۔
ملزم نے خاتون انیلہ، بیٹی عشرت زہرہ اور بیٹوں کو نین اور حسنین علی کو تیزدھارآلے سے قتل کیا گیا۔ ملزم مسرور نے پولیس کو بیان دیا کہ انیلہ سے دوسال سے رابطے میں تھا، بیزار ہو کر قتل کیا۔






















