متحدہ عرب امارات میں سونے کی فی گرام قیمت ایک درہم اور 10 گرام نرخ 10 درہم کم ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی گولڈ مارکیٹ میں 23 نومبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں ایک درہم کی کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 241.25 درہم پر آگئے۔
متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 10 درہم اضافے سے 2 ہزار 412.50 درہم ہوگئے۔
یو اے ای گولڈ مارکیٹ میں 15 نومبر کو دس گرام سونے کے نرخ 2387.50 درہم تھے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت بھی 0.75 درہم کمی سے 223.50 درہم پر آگئی جبکہ 10 گرام نرخ 7.5 درہم گر کر 2 ہزار 235 درہم ہوگئے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان میں فی تولہ سونا 650 روپے کمی سے 2 لاکھ 15 ہزار 850 روپے پر آگیا۔