اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ وفاقی کابینہ کا مقامی حکومتوں سے متعلق ترمیمی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈینینس 2025 سے متعلق کارروائی کیلئے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی۔ مقامی حکومتوں سے متعلق ترمیمی آرڈیننس لایا جائے گا۔
اجلاس میں آف گرڈ لیوی سے متعلق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کو ریلیف دینے کی حکمت عملی کی منظوری۔ وفاقی کابینہ نے آف گرڈ لیوی ایکٹ 2025 میں ترمیم کے صدارتی حکم نامے کے اجرا کیلئے کارروائی کی توثیق بھی کردی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی کامیاب نجکاری پر اظہار اطمینان کیا۔ کہا حکومت سنبھالتے ہی سوچ لیا تھا کہ خسارے میں چلنے والے تمام ریاستی اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔ یہ اقدام حکومت کے معاشی اصلاحات کے ویژن کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں خاطر خواہ اضافہ خوش آئند قرار دیا۔ کہا ہم ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے ہٹا کر معاشی استحکام تک لائے ہیں۔
وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو نئے سال کی مبارکباد دی ۔ سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور اسٹریٹیجک تعلقات کی رفتار اطمینان بخش ہے۔ صدر یو اے ای سے ملاقات کو بھی دو طرفہ تعلقات اور باہمی مشاورت کے تناظر میں انتہائی مفید قرار دیا۔






















