جائیدادوں کے ملکیتی حقوق کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب کے20 اضلاع میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا آغاز ہوگیا، فرد اور رجسٹریوں کی جگہ اب گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ چلے گا۔
سیالکوٹ میں بطور پائلٹ پراجیکٹ منصوبہ لانچ کیا گیا، ملتان، ساہیوال، جہلم، راولپنڈی، اوکاڑہ، خوشاب سمیت 20 اضلاع شامل ہیں، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ڈیجیٹل ہوگا، دائرہ کارمرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔
گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کےلیے درخواست قریبی اراضی ریکارڈ سینٹر،متعلقہ اتھارٹیزمیں جمع کرائی جا سکتی ہے، پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی درخواست کی وصولی،کوائف کی جانچ،سروے کی تصدیق کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔
حکام کے مطابق گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ سے جعلسازی کا خاتمہ ہوگا، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ عوامی جائیدادوں کے تحفظ کا ضامن ثابت ہوگا۔






















