راولپنڈی صدر میں واقع اسپتال میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم خفیہ طور پر خواتین کے واش روم میں ویڈیوز بنا رہا تھا۔ ایک خاتون کی جانب سے شکایت سامنے آنے پر اسپتال کے سیکیورٹی عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا اور اس کے قبضے سے موبائل فون برآمد کر لیا۔ موبائل فون کی تلاشی کے دوران دو خواتین کی نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔






















