سوئٹزلینڈ کے شہر جنیوامیں نئے سال کی تقریب کے دوران زور داردھماکہ ہوا ہے،جس میں 40 افراد ہلاک جبکہ 100زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق دھماکا سوئس سکی ریزوٹ ٹاؤن کران مونٹانا میں ہوا،مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکا نئےسال کی تقریب کے دوران ہوا،عمارت میں آگ لگ گئی،دھماکے کے وقت 100سے زائد افراد ریزورٹ میں موجود تھے۔
پولیس نےپریس بریفنگ میں بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونیوالوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں،ریزورٹ میں پیش آنیوالے واقعے کو حملہ نہیں سمجھ رہے
ریسکیو ٹیموں جائے وقوعہ پر امداری کارروائیاں جاری ہیں،متاثرہ افراد کے اہلِ خانہ کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔






















