وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ کراچی کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا، کالعدم بی ایل اے کا گھناؤنا چہرہ سب نے دیکھ لیا۔
سماء سے گفتگو میں عطاتارڑ نے کہا کہ دہشت گرد چاہتے ہیں پاکستان کو نقصان پہنچایا جائے۔ کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ماہ رنگ بلوچ کو انسانی حقوق کی علمبردار بناکرپیش کیاجارہاتھا۔ بی ایل اے ماہ رنگ کی اسٹوری لے کر خواتین کو خودکش بمبار بننے پر اکساتی ہے۔ ماہ رنگ بلوچ جیسی خواتین کا ایجنڈا شرپسندی پھیلانا ہے۔
عطاتارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خواتین کو ورغلانے والے بہت سارے اکاؤنٹس بند کردیئے گئے۔ بی ایل اے، بی ایل ایف کو کاؤنٹر کیاجارہاہے، ان کے باقی حرکاروں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن ہوگا، ماہ رنگ اور شیری بلوچ جیسی خواتین شرپسندی، ملک کو نقصان پہنچانے پر یقین رکھتی ہیں۔






















