خیبرپختونخوا کے شہر اور سوات اور لکی مروت میں فائرنگ کے واقعات میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سوات کے علاقے سنگوٹہ میں چھٹی پر گھر آنے والے پولیس اہلکار حماد علی کو گھر کے قریب فائرنگ کرکے نشانہ بنایا گیا، مقتول اہلکار تیمرگرہ میں ڈیوٹی سے رخصت پر گھر آیا تھا۔
دوسری جانب لکی مروت تھانہ پیزو کی حدود میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی ممتاز علی شہید ہوگئے، ممتاز علی تھانہ سٹی ضلع ٹانک میں تعینات تھے،چھٹی پر گھر جارہے تھے، ممتاز علی کو گاڑی سے اتارکر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس حکام کے مطابق موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کررہے ہیں۔






















