امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرینی ہم منصب سے فلوریڈا میں دوگھنٹے طویل ملاقات میں 20 نکاتی امن فارمولے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے کہا ہم نے امن پلان کے 95 فیصد مسائل حل کرلیے ہیں۔ کچھ پیچیدہ مسائل ابھی باقی ہیں لیکن ہم معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہا کہ روسی صدر پیوٹن بھی امن چاہتے ہیں اگر معاہدہ نہ ہوا تو لڑائی جاری رہے گی ۔ لوگ مرتے رہیں گے، ہم ایسا نہیں چاہتے۔
یوکرین کےصدر ولادیمیرزیلنسکی نے کہا کہ 20 نکاتی امن پلان 90 فیصد تیار ہے ۔امریکا کی طرف سے سیکیورٹی گارنٹیز 100 فیصد طے ہوچکی ہیں تاہم علاقائی امور پراتفاق ہونا باقی ہے ۔
اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے روسی صدر اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کرکے امن پلان پر گفتگو کی ، جسے صدر ٹرمپ نے مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیا۔






















