گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ صحت یاب ہوگئی، چلنا شروع کردیا۔ لاہور جنرل اسپتال انتظامیہ نےویڈیو جاری کردی۔
انتظامیہ کے مطابق جنرل اسپتال میں4ماہ تک رضوانہ کوانتہائی نگہداشت میں رکھا گیا،جہاں رضوانہ کی اسپتال میں متعدد سرجریز کی گئیں۔
انتظامیہ جنرل اسپتال کےمطابق رضوانہ کووزیرصحت پنجاب کے احکامات پر ڈسچارج کیا جائے گا،بہترین طبی سہولیات پرمتاثرہ خاندان نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔