وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے عرصہ دراز سے روپوش جعلی ادویات کیس میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات کیس میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کافی عرصہ سے روپوش تھے اور ان کی گرفتاری کے لئے بار بار چھاپے مارے جاتے تھے لیکن وہ رفو چکر ہوجاتے تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا جس کے بعد ان سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔