متحدہ عرب امارات میں سونے کی فی گرام قیمت 0.25 درہم اور 10 گرام نرخ 2.5 درہم بڑھ گئے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی گولڈ مارکیٹ میں 22 نومبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں 0.25 درہم اضافہ ہوا جس کے بعد نرخ 242.25 درہم پر آگئے۔
متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 2.5 درہم اضافے سے 2 ہزار 422.50 درہم ہوگئے۔
یو اے ای گولڈ مارکیٹ میں 15 نومبر کو دس گرام سونے کے نرخ 2387.50 درہم تھے جو ایک ہفتے کے دوران 35 درہم اضافے سے 2422.50 درہم پر آگئے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت بھی 0.25 درہم اضافے سے 224.25 درہم پر آگئی جبکہ 10 گرام نرخ 2.5 درہم بڑھ کر 2 ہزار 242.50 درہم ہوگئے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان میں فی تولہ سونا 900 روپے اضافے 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے پر آگیا۔