سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر غیر معمولی کمی ہوگئی، فی اونس 26.84 جبکہ 10 گرام سونا 8.6 ریال سستا ہوگیا۔
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹوں میں بدھ 22 نومبر 2023ء کو سونے کے نرخ میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 0.86 درہم کمی سے 240.10 ریال (دس گرام 2 ہزار 401 ریال)، 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 0.79 ریال کم ہوکر 220.09 (دس گرام 2 ہزار 200.90 ریال) اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 0.75 ریال کمی سے 210.09 (دس گرام 2 ہزار 100.90 ریال) رہی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 0.65 فیصد گر کر 180.08 (دس گرام ایک ہزار 800.80 ریال) اور 14 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 0.50 ریال کمی سے 140.06 (دس گرام ایک ہزار 400.60 ریال) ریکارڈ کئے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق بدھ کو سعودی عرب میں فی اونس سونے کی قیمت 26.84 ریال کمی سے 7 ہزار 465.94 ریال (1991.10 ڈالر) جبکہ ایک کلو سونے کے نرخ 2 لاکھ 40 ہزار 103.01 ریال رہی۔