قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق دورہ آسٹریلیا سے قبل ٹریننگ کیمپ سے چھٹی لے کر اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس دوران ا ن کی خوبصور ت ہونے والی دلہن کی تصاویر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں تاہم اب ان کے بارے میں وہ معلومات سامنے آ گئی ہیں جنہیں کھلاڑی کے مداح جاننے کیلئے بے قرار ہیں ۔
امام الحق کی ہونے والی اہلیہ کا نام بالکل اپنی شخصیت کی طرح ' انمول ' ہے اور وہ پیشے سے ڈاکٹر ہیں ، انہوں نے حال ہی میں اپنی ڈاکٹری کی پڑھائی مکمل کی ہے اور ذرائع کا کہناہے کہ وہ انٹر شپ کر رہی ہیں ، انمول ناروے کی رہائشی ہیں اور ان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر بھی ناروے میں ہی بنائی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ انمول دراصل امام الحق کی دور کی رشتہ دار ہیں اور انمول نے امام کو اس وقت پسند کیا جب وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیل رہے تھے ، انمول نے خود امام الحق سے شادی کی خواہش ظاہر کی اور ان کے گھر رشتہ بھجوایا ، دونوں خاندانوں نے اسے اچھا شگون سمجھتے ہوئے دور کی رشتہ داری کو قریبی رشتہ داری میں بدلنے کا فیصلہ کیا ۔انمول کی شادی کی خواہش پر امام الحق نے اپنے والدین کو بتایا جس پر انہوں نے مکمل رضامندی ظاہر کی ۔
گزشتہ روز امام الحق کی ہونے والی اہلیہ کی تصاویر دراصل مشہور فیشن ڈیزائنر 'ایچ ایس وائے' (HSY) کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے لال رنگ کا عروسی لباس پہن رکھا تھا اور وہ ندی کناری بیٹھی تھیں ۔اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں ' امام کی انمول' درج تھا جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ۔