پشاور تعلیمی بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر عہدے سے معطل کردیا گیا،جبکہ انکے خلاف انکوائری کے لئے سیکرٹری کھیل کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔
سیکرٹری ابتدائی وثانوی تعلیم کے جاری اعلامیہ کےمطابق مجاذ اتھارٹی کی ھدایت پر پشاور بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری کومعطل کیا گیا ہےان کی معطلی چار ماہ کے لئےکی گئی ہے،ڈپٹی سیکرٹری مہدی جان پر کرپشن اور اختیارات کےناجائزاستعمال کا الزام ہے۔
انکی پشاور بورڈ میں تقرری اورترقی کی انکوائری کے لئے سیکرٹری کھیل کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ساٹھ دنوں میں اپنی رپورٹ مکمل کرکے بھجوائے گی۔






















