گاڑیاں اور مو ٹرسائیکل ٹرانفر کروانے کیلئے ایکسائز کے دفتر میں گھنٹوں لائنوں میں لگنے سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری آ گئی ہے ، جلد ہی پنجاب کے رہائشئ اپنے گھر کے دروازےپر ہی یہ سہولت حاصل کر سکیں گے ۔
سوشل میڈیا ہینڈلز پر پنجاب ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کیئے گئے اعلان میں بتایا گیاہے کہ محکمہ جلد ہی یہ سہولت متعار ف کروانے جارہاہے جس سے گاڑی اور موٹر سائیکل ٹرانفسر کرنے کیلئے دفتر آنے کی ضروت نہیں رہے گی ۔
سہولت حاصل کرنے کا طریقہ
ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے مطابق جو بھی شہری یہ سہولت حاصل کرنا چاہتا ہے اسے ہیلپ لائن نمبر 080008786 اپنی اپائنمنٹ بک کروانی ہو گی ، اپائٹمنٹ لینے کے بعد ڈپارٹمنٹ کا نمائندہ مقررہ وقت پر آپ کے گھر آ جائے گا، فیس کی ادائیگی وہیں پر آن لائن بھی کی جا سکے گی، کسٹمر کو فیس کی رسید اسی وقت مہیا کی جائے گی۔ کسٹمر کو رجسٹریشن نمبر اس وقی فراہم کر دیا جائے گا تاہم دستاویزات بعد میں بذریعہ ڈاک گھر پہنچا دیئے جائیں گے ۔