مراکش کے شہر فاس میں دو رہائشی عمارات منہدم ہونے سے کم از کم 22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق حادثہ شمال مشرقی علاقے المستقبل میں پیش آیا جہاں ایک دوسرے سے منسلک دو عمارتیں اچانک زمین بوس ہوگئیں۔ عمارتیں خستہ حال تھیں،جس میں 8سے زائد خاندان مقیم تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مراکش میں دو رہائشی عمارتیں گرنے کے افسوسناک حادثے پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر دل کو افسردہ کرنے والی ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔






















