کشمور کے کچے کے علاقے گبلو میں معمولی بات پر ذہنی مریض کے فائرنگ سے دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
کشمور کے قریب کچے کے علاقے گبلو میں ذہنی مریض شخص نے گھر میں موجود کلاشنکوف اٹھاکر پورا گھر اجاڑ دیا۔ فائرنگ سے دو خواتین بچے سمیت 4 افراد کو قتل خود سمیت 6 افراد کو زخمی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ ذہنی معذور شخص کو گھر سے باہر جانے پر روکنے پر پیش آیا۔ زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہونے سے رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے۔






















