صوبائی معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ موجود ہے۔
سماء کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا کہنا تھا کہ بات چیت کےلیے دیگر چینلز بھی دستیاب ہیں ، جن میں غیرجانبدار افراد کو شامل کیا جا سکتا ہے۔مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور بات چیت سے ہی حل نکلے گا۔
مکمل پروگرام دیکھئے:
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کیلئے تالی دونوں ہاتھوں سے بجنی ہے، پی ٹی آئی کی طرف سے اعتماد اور ہماری طرف سے اعتبار کا فقدان ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پارلیمنٹ میں موجود لوگ مفاہمت کی بات کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کیا مفاہمت پر کاربند ہوں گے ، کیا وہ بات کرنا چاہتے ہیں؟۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں نرم رویہ اختیار کرنا چاہیے، وزیراعظم نے استحکام پاکستان کی دعوت دی جبکہ اسپیکر نے کہا اپوزیشن اور حکومت کو ساتھ بٹھانے کیلئے تیار ہوں۔
بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کی پالیسیز سے نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کوئی راستہ نکالنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کے رہنما مشکل سے گزر رہے ہیں ، انہیں ادراک ہے۔






















