پشاورمیں بڑھتی ہوئی بے ہنگم ٹریفک کے پیشِ نظرحکومت نےبی آر ٹی کےمرکزی کوریڈورپر رکشہ، ٹیکسی اور چنگچی سمیت ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی ہے
پشاورمیں ٹریفک کا دباؤ بڑھنےلگا توضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں نے بی آر ٹی مین روٹ سے رکشہ، ٹیکسی اورچنگچی کوہٹانےکافیصلہ کیا،کمشنر پشاورکےمطابق پابندی کا مقصد شہریوں کی سہولت، ٹریفک روانی میں بہتری اوربی آرٹی سسٹم کو موثر بنانا ہے۔
دوسری جانب رکشہ ڈرائیوراس اقدام کواپنےمعاشی مستقبل کے لیے دھچکا قرار دیا۔۔انکا کہنا ہےکہ پابندی سے انکا روزگارشدید متاثر ہوگا اور معاشی پہیہ رک جائے گا۔
ٹریفک میں بہتری کے لیے انتظامیہ کے اقدامات اپنی جگہ لیکن روزگار متاثر ہونے والے ڈرائیور یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ ان کے لیے متبادل لائحہ عمل کب سامنے آئے گا۔






















