امریکن میتھمیٹکس اولمپیاڈ میں گلگت کی دو طالبات نے گولڈ اور سلورمیڈلزجیت کرتاریخ رقم کردی۔
گلگت بلتستان کےایک چھوٹے سےدُورافتادہ گاؤں کی دو باصلاحیت طالبات نےعالمی سطح پر منعقدہ امریکن میتھمیٹکس اولمپیاڈ میں گولڈ اورسلورمیڈلزجیت کرگلگت بلتستان کا نام روشن کردیا ۔
انکی شاندارکامیابی پرڈپٹی کمشنرگانچھے نےدونوں طالبات کواپنےدفرمدعوکیا اورخصوصی سرٹیفیکیٹس اورنقد انعامات سے نوازا گیا۔
گولڈ وسلورمیڈل جیتنےوالی طالبات نےکہامحنت ناممکن کوممکن بنادیتی ہے،ہم اپنےاساتذہ کےمشکور ہیں، ڈپٹی کمشنر نےکہاگانچھےمیں بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے،عالمی سطح پرمزیدکامیابیاں حاصل ہوسکتی ہیں۔






















