تاریخ میں پہلی بار پی ایس ایل کا لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو منعقد کیا گیا۔
ہائی کمشنر پاکستان ڈاکٹرمحمد فیصل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل روڈ شو کا انعقاد ایک تاریخی کامیابی ہے، آج کھیل سفارتکاری کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےکہا پی ایس ایل اور پی سی بی انتظامیہ مشترکہ طور پر پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں،پی ایس ایل کو نمبرون لیگ بنانے کا ویژن ہے،پی ایس ایل کا یہ مشن نجم سیٹھی صاحب نےشروع کیا تھا،ہمارےقومی کھلاڑیوں میں بہت صلاحیت ہے،ہائی پرفارمنس سینٹر کو جدید طرز پر بنارہے ہیں،کراچی میں بھی ہائی پرفارمنس سینٹر پر کام جاری ہے۔
وسیم اکرم نےکہا یہ تمام پاکستانیوں اورخاص طورپرکرکٹرزکیلئےقابل فخرلمحہ ہے،پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کو فروغ مل رہا ہے،پی ایس ایل میں میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا حصہ رہا ہوں،پی ایس ایل میں مقامی ٹیلنٹ کو موقع دیا جارہا ہے،نئے ٹیموں کے مالکان کو مشورہ دیناچاہتاہوں،ٹیم ہارنے پرٹیم مالکان کوچز سے یہ نہ پوچھیں ٹیم کیوں ہاری ہے۔
پی ایس ایل چیف ایگزیکٹوسلمان نصیر نےکہالارڈز میں کامیاب تقریب کے انعقاد پرخوشی ہے،پی ایس ایل پاکستان کا سب سےکامیاب پروڈکٹ ہے،پاکستان میں شائقین کرکٹ میچز سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں،پاکستان کرکٹ کی ترویج کیلئے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں،پی ایس ایل کی دونئی ٹیموں کیلئے بڈ اوپن ہے۔
اس موقع پربابراعظم نےکہا پی ایس ایل کےساتھ میرا بہت اچھاسفر رہا،میں نےہمیشہ اپنے کھیل پرتوجہ دی،بڑےکھلاڑیوں نے ہمیشہ میری اچھی رہنمائی کی،پی ایس ایل کاکامیاب انعقاد پاکستان کرکٹ کی بڑی کامیابی ہے،پی ایس ایل نےہمیشہ پاکستان کوعالمی سطح پرمثبت شناخت دی،لیگ نے نوجوان کھلاڑیوں کوبہتری پلیٹ فارم دیا۔
لارڈزتقریب سابق کپتان بابراعظم،صاحبزادہ فرحان اورحارث رؤف بھی شریک ہوئے،رمیز راجہ اور وسیم اکرم بھی تقریب میں موجودر ہے،گلوکارعلی ظفرکی پی ایس ایل کے سانگ پرشاندار پرفارمنس پیش کی۔






















