لندن میں پی ایس ایل روڈ شو کا اہتمام کیا گیا،بابراعظم،حارث رؤف،صاحبزادہ فرحان،وسیم اکرم اور علی ظفر نے شرکت کی۔
لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی ایس ایل کے اعلی عہدیداران بھی شریک ہوئے،روڈشو کامقصد عالمی سرمایہ کاروں اور شائقین کرکٹ کواکھٹا ہونےکاموقع فراہم کرے گا۔
پی سی بی جلد ویڈیو جاری کرےگا،لندن کےبعد امریکا کے شہر نیو یارک میں بھی پی ایس ایل روڈ شوکرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے،پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن میں چھ کی جگہ آٹھ ٹیمیں شامل ہیں۔






















