فیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا،پہلی بار تین ملک میگا ایونٹ کی میزبانی کریں گے،میکسیکو گروپ اے، کینیڈا بی اور امریکا گروپ ڈی میں شامل ہیں،میگا ایونٹ میں 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ،میکسیکو اورکینیڈا کےوزرائے اعظم کی شرکت نے تقریب کوچارچاند لگائے،افتتاحی میچ 11جون کومیکسیکو سٹی میں شیڈول ہیں،میچز امریکا کےگیارہ، میکسیکو کے تین اور کینیڈا کے دو شہروں میں ہوں گے۔
ٹائٹل فائٹ 19 جولائی کو نیویارک میں ہوگی،لائنل میسی کی ارجنٹینا ٹائٹل کا دفاع کرےگی،فیفا ورلڈ کپ 2026 کرسٹیانو رونالڈو اور میسی کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ ہوگا۔






















