محکمہ انسداددہشت گردی نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکرتےہوئے 24 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کےمطابق سات دنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز لاہور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد ، مندی بہاوالدین ،اٹک اورجہلم سمیت مختلف شہروں میں کی گئیں،کارروائیوں کےدوران کالعدم تنظیموں سےتعلق رکھنےوالے 24 دہشت گردوں کوگرفتارکیاگیا،دہشت گرد نیٹ ورک حساس شہروں میں اہم تنصیبات کونشانہ بنانا چاہتے تھے۔
دہشت گردوں سےاسلحہ،بارودی مواد،خودکش جیکٹ بنانےکا سامان اور نقدی برآمدکی گئیں،گرفتاردہشت گردوں کےخلاف مقدمات درج کرکےتفتیش شروع کردی گئی ہے،سی ٹی ڈی حکام کےمطابق رواں ہفتے پانچ ہزار سے زائد کومبنگ آپریشنز کرکے پانچ سو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔






















