امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پہلے فیفا امن ایواڈ سے نواز دیا گیا۔
امریکی میڈیا کےمطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن ایوارڈ فیفا کے صدر نے دیا،فیڈریشن آف انٹر نیشنل فٹبال نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی کاوشوں کی تعریف کی۔
فیڈریشن آف انٹر نیشنل فٹبال نے کہا امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ سمیت آٹھ تنازعات حل کرائے،غزہ میں جنگ بندی اور مشرق وسطی میں امن کے لیے ابراہم معاہدہ کروایا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا پیس پرائز ایوارڈ سے نوازے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے،اسے اپنی زندگی میں ملنے والے بڑے اعزازات میں سے ایک قرار دیا ہے۔






















