ترکیہ کی انفراسٹرکچر کمپنیوں اور ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کا پاکستان میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے کے خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے استنبول میں اہم ملاقاتیں کیں،علیم خان نے اچ ہولڈنگ کے وفد سے ملاقات ٹرانسپورٹیشن اینڈ انفراسٹرکچر گروپ کی قیادت سی ای اوسیرہات سوئوکپنار نےکی،عبدالعلیم خان نےوفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے مواقع سے آگاہ کیا،بتایا پاکستان اپنے کمیونیکیشن اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پراستوارکرنے کے لیےپُرعزم ہے،انہوں نےکہاکہ حکومت عالمی سطح کی معروف انفراسٹرکچر کمپنیوں کے ساتھ مضبوط شراکت داری کی خواہشمند ہے۔
اچ ہولڈنگ کےوفد نے پاکستان میں مختلف انفراسٹرکچرمنصوبوں میں تعاون کےامکانات میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا،ملاقات میں پاکستان اورترکیہ کےدرمیان دوطرفہ تعاون کےفروغ پراطمینان کا اظہار کیا گیا،وزیر مواصلات نےقریبی روابط برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وفاقی وزیرمواصلات نےاستنبول میں ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کے صدر ڈاکٹر محمد ہاشم بت شکن سے بھی ملاقات کی،ڈاکٹر ہاشم نے وزیرمواصلات کو بینک کے آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی اور پاکستان میں نجی شعبے کے ساتھ تعاون کے فروغ میں دلچسپی ظاہر کی۔ وزیرمواصلات نے وفد کو پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔






















