بورے والا میں زرعی یونیورسٹی کیمپس کے مبینہ جنسی ہراسگی اسکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، ڈی پی او وہاڑی نے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے گرفتار پروفیسر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ، پولیس نے سب انسپکٹر دلشاد کی مدعیت میں تھانہ شیخ فاضل میں مقدمہ درج کرلیا۔
بورے والا کے زرعی یونیورسٹی کیمپس میں طالبہ کے ساتھ پروفیسر کی مبینہ جنسی ہراسگی کے سکینڈل میں مزید پیش رفت سامنے آئی ، ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی ، پولیس نے گرفتار پروفیسر کے خلاف سب انسپکٹر دلشاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ، مقدمے میں دفعہ 509، 292، 293، 294 اور 354 شامل کی گئی ہیں ۔ مقدمہ تھانہ شیخ فاضل میں رجسٹر ہوچکا ہے اور ملزم سے تفتیش جاری ہے۔






















