صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق صادق عمرانی کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال لایا گیا۔ بہتر علاج معالجے کے لیے صوبائی وزیر کو ایئر ایمبولنس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
اسپتال میں گورنر بلوچستان ملک جعفر مندوخیل، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی پہنچے اور انہوں نے صادق عمرانی کی عیادت کی۔






















