محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف جیل میں مکمل طور پر محفوظ اور صحت مند ہیں۔
حکام کے مطابق ان کی تمام ضروری سہولیات تک رسائی موجود ہے اور جیل مینوئیل کے مطابق ملاقاتیں کرائی جا رہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے میں ایک بار ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی جاتی ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کو ٹی وی اور اخبار کی سہولت بھی فراہم ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق جیل میں ایک بیرک کے چھ کمرے بانی پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں، اور انہیں ہفتے میں ایک بار باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت بھی ہے۔ حکام نے بتایا کہ دیسی مرغی اور مچھلی بھی باہر سے منگوائی جاتی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات جیل قوانین اور رولز کے مطابق ہوتی ہے، اور جو شخص جیل کی حدود میں آتا ہے اس کی ملاقات قواعد کے مطابق کرائی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق جیل کی حدود سے باہر کے معاملات کی ذمہ داری جیل انتظامیہ کی نہیں ہے۔






















