ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں خوفناک آتشزدگی سے اموات کی تعداد 128 ہوگئی۔
ہانگ کانگ کےشمالی علاقےمیں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں گزشتہ رات لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی،خوفناک آتشزدگی نےکئی بلاکس کو اپنی لپیٹ میں لےلیا،اب تک اموات کی تعداد 128 ہوگئی،جبکہ 200 سے زائد لاپتا ہیں،سرچ آپریشن جاری ہے۔
آتشزدگی سےمتاثرہ افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا ہے،جبکہ حکومت نے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔
ہانگ کانگ فائرسروس حکام کا کہنا ہےکہ رہائشی کمپلیکس کے کچھ بلاکس پر قابو پا لیا گیا ہے،جبکہ دیگر پر قابو پانے کے لیےکوشش جاری ہے۔






















