تاجکستان میں چینی کمپنی کے کیمپ پر دہشتگردوں کی جانب سے کیئے گئے حملے میں کے نتیجے میں 3 چینی باشندے ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ 26 نومبر کی رات خاتلون ریجن میں پیش آیا، جس کی تصدیق کویت میں تاجک سفارتخانے نے کی ہے۔
تاجک سفارتخانے کے مطابق حملہ افغان سرزمین سے سرگرم دہشتگرد گروہوں نے کیا۔ سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ افغانستان سے دہشتگردی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس پر تاجکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
ترجمان کے مطابق تاجکستان افغانستان کے ساتھ سرحد پر امن برقرار رکھنے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے، تاہم کوششوں کے باوجود افغانستان میں موجود گروہ حملوں سے باز نہیں آ رہے۔
تاجک سفارتخانے نے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرحد پر امن کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں اور دہشتگردوں کی سرگرمیوں کو روکا جائے۔






















