فلائی جناح، پاکستان کی کم لاگت ایئر لائن، نے کراچی کو سعودی عرب کے شہر جدّہ سے ملانے والی اپنی نئی نان اسٹاپ سروس کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس سے ایئر لائن کا بڑھتا ہوا بین الاقوامی نیٹ ورک مزید وسعت پائے گا اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان براہِ راست رابطے مزید مضبوط ہوں گے۔
فلائی جناح 10 دسمبر 2025 سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان روزانہ نان اسٹاپ پروازوں کا آغاز کرے گا، جس سے مسافروں کو دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے میں مزید سہولت ملے گی۔
کراچی اور جدّہ کے درمیان پروازوں کا شیڈول (10 دسمبر 2025 سے نافذالعمل):

فلائی جناح کے ترجمان نے کہاکہ کراچی اور جدّہ کے درمیان ہماری روزانہ سروس کا آغاز فلائی جناح کے بین الاقوامی نیٹ ورک کی توسیع کے لیے ہمارے مستقل عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ نیا روٹ ہمارے صارفین کے لیے سہولت اور انتخاب میں اضافہ کرے گا اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی ہوئی سفری طلب کو پورا کرے گا۔
اس نئے روٹ کے تعارف کے علاوہ، فلائی جناح اس وقت جدّہ اور لاہور کے درمیان نان اسٹاپ پروازیں بھی چلا رہا ہے۔ ایئرلائن لاہور سے جدّہ کے ساتھ ساتھ ریاض اور دمام کے لیے بھی سروس فراہم کرتی ہے، اور اسلام آباد سے ریاض کے لیے بھی پروازیں آپریٹ کرتی ہے
ایئرلائن اپنے مسافروں کو آرام دہ اور سستا سفر فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے ۔ جدید بیڑے جس میں 8 ایئربس A320 طیاروں پر مشتمل ہونے کے ساتھ فلائی جناح اکانومی کلاس میں سب سے زیادہ کشادہ نشستوں کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، ایئرلائن ویلیو ایڈڈ سروسز بھی پیش کرتی ہے جیسے آن بورڈ مینو “SkyCafe” جس میں مختلف سنیکس، سینڈوچز اور کھانے سستی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ طیارے “SkyTime” سے بھی لیس ہیں، جو ایک فری اِن فلائٹ اسٹریمنگ سروس ہے، جس کے ذریعے مسافر اپنی ڈیوائس پر مختلف تفریحی مواد دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ایئرلائن اپنے سب سے فراخ دل لائلٹی پروگرام “Air Rewards” کے ذریعے مسافروں کو پوائنٹس کمانے، ٹرانسفر کرنے اور خرچ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
مسافر اب اپنی پروازیں فلائی جناح کی ویب سائٹ www.flyjinnah.com ، کال سینٹر (111-000-035) یا ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے بُک کر سکتے ہیں ۔






















