پاکستان اسپورٹس بورڈ ایجوڈیکیٹر نےصدرپاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن غیرقانونی قراردے دیا۔
طارق سدھو کی درخواست پر پی ایس بی ایجوڈیکیٹر نے فیصلہ سنایا،فیصلے میں اسپورٹس بورڈ نے فوری شفاف انتخابات کروانےکا حکم دیا،پی ایس بی رول 17 اوراسپورٹس کوڈ کی خلاف ورزی ثابت قرار دی گئی، وجاہت حسین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر منتخب نہیں ہوئے،شاہدہ خانم، حمیرا محمود کا انتخاب بھی غیر آئینی قرار دیدیا گیا۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن کو3 روز میں آئین اور الیکٹورل کالج جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی،پی ایس بی کا الیکشن کمیشن ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن کروائے گا،وجاہت حسین، شاہدہ خانم، حمیرا محمود کی تقرریاں چیلنج کی گٸی تھی،۔






















