پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے 15 رکنی ویمنز انڈر 19 اسکواڈ اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق منتخب کردہ اسکواڈ میں گزشتہ انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی آٹھ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم کی قیادت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی آل راؤنڈر ایمان نصیر کریں گی۔
اعلامیے کے مطابق اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں ایمان نصیر (کپتان)، کومل خان (وکٹ کیپر)، علیسہ مختیار، میمونہ خالد، روزینہ اکرم، عائشہ ریاض، شہر بانو، ماہ نور زیب، بریرہ سیف، رویل فرحان، عریشہ انصاری، فضہ فیاض، ذوفشاں ایاز، راحیمہ سید اور اقصیٰ حبیب شامل ہے۔
پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم 3 سے 12 دسمبر تک بنگلہ دیش انڈر 19 کے خلاف 5 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ یہ تمام میچز کاکسز اکیڈمی گراؤنڈ، بنگلہ دیش میں منعقد ہوں گے۔






















