لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آئندہ 10 سال کے لیے پی ایس ایل سے معاہدوں کی تجدید کردی۔
پاکستان سپر لیگ کی تینوں فرنچائز کی ملکیت آئندہ دہائی میں بھی موجودہ مالکان کے پاس رہے گی۔ چیئرمین پی سی بی نے لاہور، پشاور اور کوئٹہ سے معاہدوں کی تجدید پر مسرت کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے کہا فرنچائز مالکان کی پی ایس ایل کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔ سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے بھی تینوں ٹیموں کو خراج تحسین پیش کیا۔
دوسری جانب پی ایس ایل فرنچائزز کی ویلیوایشن رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں،دس سال مکمل ہونےپر فرنچائزز کی ویلیو بھی بڑھ گئی۔
لاہور قلندرز پی ایس ایل کی سب سےمہنگی فرنچائز بن گئی،لاہور قلندرز کی نئی فیس 67 کروڑ، پرانی فیس 25.68 کروڑ تھی،لاہور قلندرز کی ویلیو میں 55 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ کراچی کنگزکی فرنچائز فیس 64 کروڑ ریکارڈ کی گئی،کراچی کنگز کی پرانی فیس 26.70 کروڑ تھی،کراچی کی ویلیوایشن میں 43 فیصد اضافہ ہوا۔
زلمی کی ویلیو میں 79 فیصد اضافہ ہوا،اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائزفیس 48 کروڑ تک پہنچ گئی،اسلام آبادیونائیٹڈ کی پرانی فیس 15.41 کروڑ تھی،یونائیٹیڈ کی ویلیوایشن میں 87 فیصد اضافہ رپورٹ ہوا، کوئٹہ گلیڈیٹرز ٹیم کی ویلیو میں 80 فیصد اضافہ سامنے آیا۔






















