پنجاب اسمبلی کی 7 نشستوں پر ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو6 اور پیپلز پارٹی کو ایک حلقے میں برتری حاصل ہے۔
ابتک کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی پی 73 سرگودھا میں ن لیگ کے میاں سلطان علی رانجھا آگے جبکہ آزاد امیدوار محمد حارث رانجھا دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی87 میانوالی میں ن لیگ کےعلی حیدر نورخان نیازی کو سبقت حاصل ہے جبکہ آزاد امیدوارمحمد ایازخان نیازی پیچھے ہیں۔ پی پی 98 فیصل آباد، ن لیگ کے آزاد علی تبسم آگے، آزاد امیدوار محمد اجمل پیچھے ہیں۔
پی پی 115 فیصل آباد، ن لیگ کے میاں طاہر جمیل آگے، آزاد امیدوارمحمد اصغرپیچھے ہیں۔ پی پی 116 فیصل آباد، ن لیگ کے رانا شہریار آگے جبکہ آزاد امیدواراصغرعلی قیصر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 203 چیچہ وطنی میں ن لیگ کےچوہدری محمد حنیف جٹ آگے، آزاد امیدوار فلک شیرڈوگر پیچھے ہیں۔ پی پی 269 مظفرگڑھ میں پیپلزپارٹی کے علمدار قریشی کو مخالف آزاد امیدوار اقبال پتافی پر برتری حاصل ہے۔






















