وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا ضلع خیبر منشیات کا گڑھ ہے۔ منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی ارکان اور وزرا ملوث ہیں۔
اپنے بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ وادی تیراہ میں منشیات کے کارخانے لگے ہیں ۔ جہاں سے پورے ملک کو سپلائی کی جاتی ہے۔ منشیات کا پیسہ ریاست پر حملے اور دہشتگردی کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
اختیار ولی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملکیتی زمینوں پر بھی تیار فصلیں موجود ہیں۔ سب کو مکروہ دھندے کا بھتہ ملتا ہے۔ منشیات کا پیسہ ریاست پر حملے اور دہشتگردی کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور محمود خان بھی کاشت کو بند نہیں کراسکے۔ منشیات کا پیسہ سرحد پار بھی جاتا ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ ان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔ وہ اپنے ضلع میں منشیات کے خلاف کارروائی کریں، جس وزیراعلیٰ کے حلقے میں منشیات تیار ہو اسے استعفا دے دینا چاہیے۔






















