ضمنی انتخابات میں سب سے بڑا اَپ سیٹ خیبرپختونخوا کے ہزارہ ڈویژن میں ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں ہوا، جہاں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نشست پر ان کی اہلیہ شہرناز کو شکست ہوئی۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز خان حلقہ این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں ایک لاکھ 63 ہزار 996 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ شہرناز عمر ایوب ایک لاکھ 20 ہزار 220 ووٹ حاصل کر سکیں۔
شہرناز عمر ایوب سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی اہلیہ ہیں، یہ نشست عمر ایوب کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی، عمر ایوب کو 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔






















