این اے 129 لاہور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مارلیا۔
این اے129لاہور کے مکمل غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے حافظ نعمان63ہزار 441 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 29099 ووٹ حاصل کرسکے۔ ٹرن آؤٹ 18.26 فیصد رہا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ اور ہری پور میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاریرہی، اس دوران شہریوں اپنے پسندیدہ امیدواروں کے نام اور نشان پر مہر لگائی۔
واضح رہے تمام حلقوں کے 2792 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 408 انتہائی حساس اور 1032حساس قرار دیے گئے ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد اہل کار سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔






















