اسلام آباد میں صدر ڈویژن پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن میں آٹھ افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا، غیر قانونی مقیم ایک افغان باشندہ بھی پکڑا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں 98 پولیس اہلکاروں کے ساتھ رینجرز کے 38 جوانوں نے بھی حصہ لیا،کارروائی کے دوران ایک سو پندرہ گھروں کی تلاشی لی گئی،مختلف مقامات پر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔
آپریشن کے نتیجے میں 30 بور پسٹل برآمد ہوا جو تھانہ سمبل منتقل کر دیا گیا،ایک مشکوک موٹر سائیکل بھی کاغذات سمیت تحویل میں لےلی گئی۔ مجموعی طور پر آٹھ افراد کو تھانے منتقل کیا گیا،جبکہ غیر قانونی طور پرمقیم ایک افغان شہری کو گرفتار کرکے حاجی کیمپ منتقل کر دیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 28موٹرسائیکلز، اکتیس گاڑیوں اور دو سو پینتیس افراد کی ویریفکیشن بھی کی گئی۔



















