پاکستان شاہینز رائزنگ سٹار ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا کو5 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز کی جانب سے دیے گئے 154 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
پاکستان کے سعدمسعود اورسفیان مقیم نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔ فائنل میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ بنگلادیش اے سے ہوگا۔






















