عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت برقرار، چاندی مہنگی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 430662 روپے پربرقرار رہے،اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 369223 روپے رہی۔
جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 55 روپے بڑھکر 5368 روپے ہوگئی ہے،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4083 ڈالر پر برقرار رہا۔



















