صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی، ایئرفورس اور نیوی ترمیمی بلوں کی توثیق کردی جس کے بعد تینوں بل نافذ العمل ہوگئے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی، ایئرفورس اور نیوی ترمیمی بلوں پر دستخط کر دیئے، صدارتی توثیق کے بعد تینوں بلز نافذ العمل ہوگئے ہیں۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی نے تینوں بلز میں ترامیم کی منظوری دی تھی ۔ ترامیم کے مطابق آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، اور ان کی مدت پانچ سال ہوگی۔ چیف آف ڈیفنس فورسزکی مدت نوٹیفکیشن کےدن سےشروع ہوگی۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کاعہدہ ستائیس نومبرسے ختم ہو جائے گا۔ وزیراعظم کسی جنرل کو تین سال کیلئے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقررکریں گے۔ کمانڈرنیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی تعیناتی یا توسیع عدالت میں چیلنج نہیں ہوگی۔ وفاقی حکومت آرمی چیف کی فرائض اور ذمہ داریوں کا تعین کرے گی۔ حکومت آرمی چیف کی ذمہ داریوں اورفرائض کو محدود نہیں کرسکے گی۔






















