صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیئے ہیں ۔
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے ستائیسویں آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ روز اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ دونوں سابق ججز نے اپنے استعفے منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوائے تھے۔ استعفوں کے متن میں لکھا کہ انہوں نے جس آئین کے دفاع کا حلف اٹھایا تھا وہ باقی نہیں رہا۔۔موجودہ حالات میں بطور جج اپنے حلف کی پاسداری ممکن نہیں۔
واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان کو آئینی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کر دیا گیاہے اورصدر مملکت نے ان سے آج عہدے کا حلف لیا ۔






















